ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : کاغذ کی قلت کی وجہ سے بند ہے درسی کتابوں کی چھپائی ۔ نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر بھی کتابوں کی دستیابی ہوسکتی ہے دشوار

کاروار : کاغذ کی قلت کی وجہ سے بند ہے درسی کتابوں کی چھپائی ۔ نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر بھی کتابوں کی دستیابی ہوسکتی ہے دشوار

Fri, 06 May 2022 23:17:33    S.O. News Service

 کاروار، 6/ مئی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے 16 مئی سے نئے تعلیمی سال کی شروعات کا اعلان کیا ہے مگر گزشتہ سال کی طرح امسال بھی طلبہ کے لئے درسی کتابیں مقررہ میعاد میں دستیاب ہونا ممکن نظر نہیں لگ رہا ہے ، کیونکہ درسی کتابیں چھاپنے والے اکثر پریس والوں نے کاغذ کی قلت اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر نصابی کتابوں کی چھپائی کا کام عبوری طور پر بند کر رکھا ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ روس اور یوکرین میں چل رہی جنگ کی وجہ سے امپورٹ ہونے والے پرنٹنگ پیپر کی قلت ہوگئی ہے ۔ اور مقررہ مقدار میں پیپر کی  فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے پریس والوں کے لئے کتابوں کی چھپائی کرنا ممکن نہیں ہورہا ہے ۔ کرناٹکا میں درسی کتابیں چھاپنے والے پریسوں کی تنظیم کے صدر بی آر ستیہ کمار  نے بتایا کہ اگر حالات پر جلد ہی قابو نہیں پایا گیا تو پھر کتابوں کی سپلائی متاثر ہوگی ۔ فی الحال کتابوں کی چھپائی کا 50% کام پورا ہوا ہے ۔ اگر پیپر ضرورت کے مطابق دستیاب ہوا تو اسکول کھلتے وقت درسی کتابیں فراہم کی جا سکیں گی ۔ تب بھی ایک مشکل یہ ہے کہ پیپر کی قیمت میں 40% اضافہ ہوا ہے ۔ جب کتابوں کی چھپائی کے لئے ٹینڈر بھرا گیا تھا اس وقت کاغذ کی قیمت فی ٹن 60 ہزار روپے تھی جبکہ اس وقت یہ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔ ریاست میں درسی کتابیں چھاپنے والے 21 ادارے ہیں ۔ اگر وزیراعلیٰ بسوا راج بومئی تملناڈو کے سرکاری کارخانہ سے کاغذ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ 


Share: